اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔


تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے جمع کرائی۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی کچھ دیر میں عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی ، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، ان کے صاحبزادے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے ۔
اجلاس سے قبل ریڈزون کو سیل کردیا گیا ہے، وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے روکنے کے لیے ہنگامہ آرائی کا منصوبہ بھی بنالیا ہے۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 4 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 10 گھنٹے قبل





