لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے دن ہونے جا رہا ہے جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیراعلیٰ کا انتخاب ہے۔


تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد کے چودھری پرویز الٰہی اور متحدہ اپوزیشن کے حمزہ شہباز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی ممبر موبائل فون ہاؤس میں لے کر نہیں جائے گا، تمام ارکان اپنے فون باہر سیکیورٹی کو جمع کرائیں گے۔
یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ خواتین ارکان اپنے ہینڈ بیگ سیکیورٹی کو جمع کرائیں گی، ارکانِ اسمبلی شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ لازمی ساتھ لائیں گے۔
371 کے ایوان میں وزیر اعلیٰ بننے کیلئے 186 ووٹ درکار ہوں گے ، ہاؤس میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 183 ہے جبکہ پی ٹی آئی کے 183 میں سے 20 کے قریب اراکین ترین اور علیم گروپ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں 165 نشستیں ہیں جبکہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے بالترتیب 10 اور 7 ممبران ہیں۔ ہاؤس میں چودھری نثار علی خان اور جگنو محسن سمیت 5 آزاد امیدوار بھی ہیں جبکہ رائے حق پارٹی کی 1 نشست مولانا معاویہ اعظم طارق کے پاس ہے۔
تحریک انصاف کے منحرف ترین گروپ اور عبدالعلیم خان گروپ حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالیں گےرائے حق پارٹی کے مولانا معاویہ اور آزاد امیدوار بلال اصغر حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالیں گے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے بعض اراکین چودھری پرویز الٰہی کیساتھ بھی مل گئے، مسلم لیگ ن کا منحرف گروپ بھی چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ کاسٹ کرے گا۔
گزشتہ روز نئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے 53 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا اور کچھ دیر بعد ہی ملتوی کر دیا گیا تھا۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اجلاس کی صدارت کی، جس کے بعد اجلاس میں مرحوم رکنِ اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی۔
اجلاس میں اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 133 کے تحت وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی سیکریٹری اسمبلی سے حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 3 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے معذرت کر لی
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
- 3 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 5 گھنٹے قبل

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان
- 5 گھنٹے قبل

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ
- 5 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 3 گھنٹے قبل