Advertisement
تفریح

پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن  کی آج 57 ویں سالگرہ 

لاہور:پاکستان کی  معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والے  آج ان کی57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، نازیہ حسن کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 3rd 2022, 7:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن  کی آج 57 ویں سالگرہ 

پاکستان میں پاپ میوزک کی بانی اورسریلی آواز کی مالک  نازیہ حسن نے3 اپریل 1965 کو کراچی میں آنکھ کھولی ، انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔ 1975میں گلوکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے والی نازیہ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے پروگرام  "کلیوں کی مالا " سے کیا۔جس کا گانا"دوستی ایسا ناتا" بہت مقبول ہوا۔

نازیہ حسن نے 15 سال کی عمر سے گانے کا آغازکیا اور  اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل ڈسکو اور پاپ گانے متعارف کرائے۔معروف گلوگارہ نے ہمیشہ اپنی آواز کے ذریعے دوسروں میں خوشیاں بانٹیں، کئی سالوں تک ان کے البمز چھائے رہے ۔ 70 کی دہائی کے اواخر میں ان کی شہرت لندن بھر میں پھیل چکی تھی، جس پر معروف موسیقار بِڈو نے ان سے رابطہ کیا اور یوں پہلا البم ’ڈسکو دیوانے‘ وہیں پر ریکارڈ ہوا جس نے آدھے ایشیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا کیونکہ اس میں انگریزی، اردو، ہندی، کلاسک، ڈسکو اور پاپ سب کی جھلک تھی۔ "ڈسکو دیوانے" چودہ ملکوں میں سنا گیا اور اس وقت ایشیا کے بہترین گانوں میں شمار ہوا۔

انہی دنوں انڈین اداکار و ہدایت کار فیروز خان ’قربانی‘ نامی فلم بنا رہے تھے جس کے لیے انہیں ایسی الگ آواز کی تلاش تھی جو صرف نازیہ حسن کی تھی، ان سے رابطہ کیا گیا اس وقت ان کی عمر صرف پندرہ سال تھی، وہی گانا فلم کے ہٹ ہونے کا باعث بنا ۔

نازیہ اور زوہیب نے پاکستان میں پاپ میوزک  کی بنیاد رکھی، ڈسکو دیوانے کے علاوہ بوم بوم، ینگ ترنگ، ہاٹ لائن اور کیمرہ بھی ان کے البم ہیں۔ ان کے گانے پاکستان اور انڈیا ہی نہیں امریکا برطانیہ اور روس کے میوزک چارٹس میں بھی ٹاپ پر رہے۔

نازیہ حسن کو کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا،انہوں نے 15 سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا ۔ نازیہ حسن کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز پرائڈ آف پرفارمنس کے علاوہ ، پلاٹینیم، ڈبل پلاٹینیم اور گولڈن ڈسکس ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی مقرر ہوئیں،1997 میں نازیہ حسن رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں لیکن ان کی شادی ناکام ہو گئی، بعد ازاں نازیہ حسن نے 2000 میں اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی۔

نازیہ حسن پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث13 اگست 2000کو لندن کے ایک ہسپتال میں صرف 35 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق

  • 9 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں اچانک  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

  • ایک دن قبل
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار

  • 13 گھنٹے قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

  • 2 دن قبل
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

  • 13 گھنٹے قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں

  • 11 گھنٹے قبل
نئےبیلسٹک میزائل  تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

  • 12 گھنٹے قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

  • ایک دن قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

  • ایک دن قبل
پاکستان  میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر،               پھر بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement