اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو یوم احتجاج منانےکا اعلان کر دیا ہے۔


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن میں خط مرجائے گا اور ہلانے والا ہاتھ شل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ 197 ارکان کوغدارقرار دیا جا رہا ہے، ارکان کوغدارقراردینا انسانیت کی توہین ہے، خط کا سہارا لے کرڈرامہ مچانا پیالی میں طوفان برپا کرنا ہے، خط کے مندرجات غلط بیان کیے جا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے بتا دیا خط میں بیرونی سازش نہیں، عمران خان نے ملکی خزانے کومال غنیمت سمجھ لیا، مال غنیمت کوہضم کرنا اتنا آسان نہیں۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہونے کے باوجود سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، سپریم کورٹ ترجیحی بنیاد پرڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کالعدم قراردے۔
انہوں نے کہا کہ ارکان کوتحریک عدم اعتماد پرووٹنگ کاحق دیا جائے، سپریم کورٹ میں نارمل پروسیڈنگ پرتشویش ہے، ادارے آئین کے تحفظ کیلئے اپنا کردارادا کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قو م بیدار ہو اور باہر نکلے، آئین کی بالادستی،جمہوریت نظریاتی بنیاد ہیں، پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کوہلا کررکھ دیا، آئین کے ساتھ کھلواڑ رہا تو پاکستان کا وجود سوالیہ نشان بن جائے گا۔
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- 7 گھنٹے قبل

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز، گرین شرٹس کا دوسرا دستہ بھی ڈھاکہ روانہ
- 4 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 13 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 منٹ قبل

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 6 گھنٹے قبل