لاہور:مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز ایک درد دل رکھنے والا انسان اور خدمت کے ریکارڈ توڑنے والے شہباز شریف کا بیٹا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ حمزہ شہباز پنجاب کے عوام کی دل اور جان سے خدمت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا، ان کے پسند کی حکومت نہیں بننے دی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ میں پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتی ہوں کہ آپ کا مینڈیٹ چرانے کا بدلہ نواز شریف نے لے لیا ہے۔
مریم نواز نے کہا میں ان تمام جماعتوں اور گروپس کی شکر گزار ہوں جن میں علیم خان گروپ، جہانگیر ترین صاحب کا گروپ، اسد کھوکر گروپ اور دیگر تمام اراکین اسمبلی کا شکر گزار کرتی ہوں نے جنہوں نے پنجاب کے عوام کی جان تحریک انصاف کی حکومت سے چھڑوائی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو عثمان بزدار جیسا نالائق وزیرااعلیٰ ملا، گزشتہ رمضان مین دو دو کلو چینی کے لیے عوام کو بھکاری بنا دیا گیا، ووٹ چوروں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی تھی۔
حمزہ شہباز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، ایک ماہ کے دوران ڈالر 9 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبی کے علامتی اجلاس کا انعقادکیا گیا جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی قرارداد پیش کی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کوقائد ایوان بنانے کی قرار داد چودھری اقبال گجر نے پیش کی۔ارکان نے ہاتھ کھڑے کرکے قرارداد کی منظوری دی،ایوان میں" وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز" کے نعرے بھی لگائے گئے۔
علامتی اجلاس میں 199 افراد نے قرارداد کی حمایت کی۔اجلاس میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز نے حمزہ شہبازکو مبارکباد دی،اس دوران حمزہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ یہ فتح کے آنسو ہیں، خوشی کے آنسو ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت جلد نواز شریف واپس آ رہے ہیں۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 6 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل





