لاہور:علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کے حق میں 199 اراکین پنجاب اسمبلی کی حمایت پر مونس الٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز کو ہوٹل کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں مونس الٰہی نے طنزیہ طور پر حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بننے کی مبارکباد دی۔ انہوں نے نجی ہوٹل کا نام لیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو ہوٹل کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک ہو۔
حمزہ صاحب مبارک ہو Faletti’s Hotel کا CM بننے پر pic.twitter.com/fA9ABd2N32
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 6, 2022
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایک نجی ہوٹل میں پنجاب اسمبی کے علامتی اجلاس کا انعقادکیا گیا جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی قرارداد پیش کی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کوقائد ایوان بنانے کی قرار داد چودھری اقبال گجر نے پیش کی۔ارکان نے ہاتھ کھڑے کرکے قرارداد کی منظوری دی،ایوان میں" وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز" کے نعرے بھی لگائے گئے۔
علامتی اجلاس میں 199 افراد نے قرارداد کی حمایت کی۔اجلاس میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز نے حمزہ شہبازکو مبارکباد دی،اس دوران حمزہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ یہ فتح کے آنسو ہیں، خوشی کے آنسو ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت جلد نواز شریف واپس آ رہے ہیں۔
پریس کانفرنس سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز 199 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر اظہار تشکر بھی کیا اور نواز شریف زندہ بعد کا نعرہ بھی لگایا۔

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 3 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 23 منٹ قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 7 منٹ قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 6 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 20 منٹ قبل