سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس ، آج فیصلے کا امکان
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بغیر ووٹنگ مسترد کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کا آغاز ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اوروزیر اعظم کے وکیل نعیم بخاری اور اٹارنی جنرل ، چیف جسٹس سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کے سامنے دلائل پیش کریں گے۔
5 رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال مندوخیل بھی 5 رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور صدر کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل مکمل کیے، جبکہ ادلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست گزاروں کے وکلا جواب الجواب دیں گے۔
گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ بظاہر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے جا رہی تھی، جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی ۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، اگر پارلیمنٹ آئین کی خلاف ورزی کرے تو کیا عدالت مداخلت نہیں کرے گی؟ یہ آرٹیکل پچانوے کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ واضح ہے کہ عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں تب مداخلت کرسکتی ہے جب آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہمیں سب کو سن کر فیصلہ کرنا ہے، یکطرفہ کارروائی نہیں کرسکتے، اسپیکر نے کس بنیاد پر رولنگ دی ؟ آرٹیکل 69 اپنی جگہ لیکن جو قومی اسمبلی میں ہوا ،اسکی بھی کہیں مثال نہیں ملتی ، اگراسے ہونےدیاگیا تو بہت منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 7 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 6 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 2 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 5 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 3 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل