اسلام آباد: سابق وزیرِ خارجہ اور تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن سے کہا ہے کہ مراسلہ من گھڑت ہے تو آئیں اس کی تحقیقات کرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس سے متعلق کہا کہ لگتا ہے کہ اس اہم کیس کی آج آخری نشست ہے، ہمارے وکلاء اپنے دلائل آج مکمل کر لیں گے، آرٹیکل 69 کی روح ہے کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں رہنے چاہئیں، اسپیکر کی رولنگ فائنل ہوتی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے آئین کے مطابق ریاست کے ہر عضو کی اپنی ذمے داری ہے، آئین بنانے والوں نے بڑا واضح مؤقف دیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، تحریکِ انصاف کا مؤقف ہے کہ اسپیکر کے پاس رولنگ کا مکمل اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 69 نے اسپیکر کی رولنگ کو تحفظ دیا ہے، اسپیکر کی رولنگ قابلِ سماعت نہیں۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے جسے سامنے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپنی بوکھلاہٹ میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل رہے ہیں، ساڑھے تین سال یہ کہتے رہے کہ ملک کو نئے انتخابات کی ضرورت ہے ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 5 سال پورے کئے،ہمیں ان نے 5 سال پورے کرنے نہیں دیئے یہ بہت سنجیدہ صورتحال ہے،عدلیہ کا فیصلہ آئے گا ہم منتظر ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ صورت میں واحد حل فریش مینڈیٹ ہے،عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں ۔
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 2 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 2 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- ایک گھنٹہ قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- ایک گھنٹہ قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 4 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- چند سیکنڈ قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 6 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 4 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 5 گھنٹے قبل