شرٹ 20 اپریل سے 4 مئی تک لندن شوروم میں بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔


ارجنٹائن کے سابق لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا کی مشہور شرٹ برطانیہ میں نیلامی کے لے پیش کی جائے گی.
تاریخی شرٹ کا اگلے ماہ ایک ارب سے زائد میں فروخت ہونے کا امکان ہے، شرٹ کو میراڈونا نے 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف مشہور ‘ہینڈ آف گاڈ’ اور ‘گول آف دی سنچری’ کرتے وقت پہنا تھا.
شرٹ 20 اپریل سے 4 مئی تک لندن شوروم میں بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ میراڈونا نے میکسیکو میں 1986 کے کوارٹر فائنل کھیل کے دوران شرٹ پہن کر دو تاریخی گول کیے تھے۔
کھیل کے بعد میراڈونا نے انگلینڈ کے مڈ فیلڈر اسٹیو ہوج کے ساتھ شرٹس کا تبادلہ کیا تھا، جسے انہوں نے کبھی فروخت نہیں کیا۔ پچھلے 20 سالوں سے، یہ مانچسٹر میں انگلینڈ کے نیشنل فٹ بال میوزیم کو قرض پر دیا گیا تھا۔
اسٹیو ہوج کا کہنا ہے کہ شرٹ فٹبال کی دنیا، ارجنٹائن اور انگلینڈ کے لوگوں کے لیے گہرے ثقافتی معنی رکھتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے نئے مالک کو دنیا کی سب سے مشہور فٹ بال شرٹ کا مالک ہونے پر بہت فخر ہوگا۔
واضح رہے اسٹار فٹ بالر میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا اور تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں کی گئی ، وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔
سال1986 میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔
میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ ان کی قیادت میں ارجنٹینا 1990میں بھی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا تھا۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 21 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 10 minutes ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 4 hours ago








