لاہور : تاریخ میں "فالکن اور لٹل ڈریگن " کےنام سے یاد رکھے جانےوالے پاک فضائیہ کے جانباز ہیرومحمد محمود عالم (ایم ایم عالم ) کی آج آٹھویں برسی منائی جا رہی ہے۔

ایم ایم عالم 6 جولائی 1935ءکو بہار میں آشا نگر پہاڑ کے دامن میں واقع ضلع بسیار بیگار میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ ہائی اسکول کلکتہ سے ابتدائی و سیکنڈری تعلیم حاصل کی۔ 1952 میں ایئرفورس میں بھرتی ہوئے اور 2 اکتوبر 1953ءکو کمیشنڈ عہدے پر فائز ہوئے۔ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا کے ہنر کا خوبصورتی سے کرتے ہوئے سرگودھا کے محاذ پر ایک منٹ کے اندر اندر پانچ بھارتی ہنٹر طیاروں کو زمین بوس کردیا جن میں سے چار طیارے صرف تیس تیس سیکنڈ میں ایم ایم عالم کا شکارہوئے، اس ناقابل فراموش کامیابی نے دشمن کا غرور نہ صرف خاک میں ملایا بلکہ ایک تاریخی اہمیت بھی حاصل کی۔
پاک فضائیہ کے اس درخشندہ ستارے کو ان کے اس عظیم کارنامے پر ستارہ جرات سے نواز گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم کے نام سے منسوب کردیا اور ایف 86 لاہور کے مال روڈ پر بطور یادگار نصب کیا گیا۔ ایم ایم عالم کو ان کی جرات اور بہادری کے لازوال کارنامے پر ”فالکن “”لٹل ڈریگن “ کا لقب دیا گیا۔ دوران جنگ بے جگری سے لڑنے پر انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات عطا کیا گیا۔
ایم ایم عالم ایک ایسے مایہ ناز مجاہد تھے جنہوں نے فضائیہ کی تاریخ میں شجاعت کی لازوال مثال قائم کی۔ وہ پاک فضائیہ کے واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کرایا۔انہوں نے زندگی کے آخری ایام آفیسرز میس میں کرایہ دار کی حیثیت سے بسر کیے۔ ایک مسافر کی طرح ملت کا یہ عظیم سپوت 18 مارچ 2013 ءکو 78 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 12 گھنٹے قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 16 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 16 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 15 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 14 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 13 گھنٹے قبل








