وزیراعظم کا مبارکباد پر بھارتی ہم منصب کوشکریہ ، پرامن تعلقات کا پیغام دے دیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جوابی ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔
Thank you Premier Narendra Modi for felicitations. Pakistan desires peaceful & cooperative ties with India. Peaceful settlement of outstanding disputes including Jammu & Kashmir is indispensable. Pakistan's sacrifices in fighting terrorism are well-known. Let's secure peace and.. https://t.co/0M1wxhhvjV
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 12, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب جانتے ہیں۔
وزیراعظم نے نریندرمودی کو پیغام دیا کہ آئیں من کو محفوظ بنائیں اور اپنے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔
خیال رہے کہ شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جس کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے انہیں تہنیتی پیغامات دیے جارہے ہیں ۔
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
- 12 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
- 11 گھنٹے قبل
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 9 گھنٹے قبل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 7 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 9 گھنٹے قبل
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے
- 12 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 11 گھنٹے قبل
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
- 13 گھنٹے قبل
غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم
- 12 گھنٹے قبل