نیو یارک سٹی سب وے اسٹیشن پر اسموک گرینیڈ پھینکنے اور فائرنگ سے 23 افراد کو زخمی کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے مسلسل تلاش کے بعد بالآخر گرفتار کرلیا ہے۔


پولیس نے بتایا کہ 62 سالہ ملزم ’فرینک رابرٹ جیمز‘ کو جائے وقوعہ سے تقریباً 8 میل دور لوئر مین ہٹن سے حراست میں لے لیا گیا، حکام نے رہائشیوں کی نشاندہی کی مدد سے اس کے ٹھکانے کا تعین کیا، جن میں سے کچھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملزم کو دیکھنے کی اطلاع دی۔
فرینک رابرٹ جیمز کو اس حملے کے 30 گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا جو واقعے کے روز صبح ایسے وقت میں پیش آیا جب مین ہٹن جانے والی این لائن ٹرین بروکلین کی سن سیٹ پارک کمیونٹی میں ایک زیر زمین اسٹیشن کی جانب بڑھ رہی تھی، واقعہ سے شہر کے سب وے سسٹم میں پرتشدد حملوں کے نئے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں کہا ’میرے ساتھی نیو یارکرز! ہم نے اسے پکڑ لیا، ہم نے اسے پکڑ لیا، ہم اس شہر کے لوگوں کی حفاظت کریں گے اور ان لوگوں کی گرفتاری یقینی بنائیں گے جو نیویارک کے لوگوں میں دہشت پھیلا سکتے ہیں‘۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی) کے مطابق فلاڈیلفیا اور ملواکی میں حالیہ پتے پر رہائش پذیر ملزم فرینک رابرٹ جیمز برونکس کا باشندہ ہے جو کہ اس سے قبل نیویارک میں 9 بار اور نیو جرسی میں 3 بار گرفتار ہوچکا ہے۔
بروکلین میں یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں وفاقی استغاثہ کی جانب سے دائر کی گئی 10 صفحات پر مشتمل ایک ایف آئی آر میں فرینک رابرٹ جیمز پر ماس ٹرانسپورٹیشن سسٹم پر دہشت گردی یا پرتشدد حملے کا الزام عائد کیا گیا، حکام نے کہا کہ اگر جرم ثابت ہوا تو اسے عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بروکلین میں امریکی اٹارنی کے دفتر نے بتایا کہ جمعرات کو (آج) عدالت میں ملزم کی پہلی پیشی ہے، فرینک رابرٹ جیمز پر الزام ہے کہ اس نے نیم خودکار ہینڈگن سے مسافروں پر فائر کرنے سے چند لمحوں پہلے سب وے اسٹیشن کے اندر 2 اسموک گرینیڈ پھینکے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، دھویں سے بھری ٹرین سے باہر بھاگنے کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 13 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
یہ حملہ امریکا کے سب سے بڑے میٹروپولیٹن ٹرانزٹ سسٹم میں پرتشدد جرائم کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جن میں مسافروں کو اسٹیشن پلیٹ فارم سے سب وے کی پٹریوں پر دھکیلنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
- 3 hours ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 6 hours ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر
- 3 hours ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 3 hours ago

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- 5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان
- 5 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 6 hours ago

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- 2 hours ago

لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
- 6 hours ago

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 12 minutes ago

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- an hour ago

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 2 hours ago