پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی مستعفی ہو گئے

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 14 2022، 7:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی مستعفی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

سردارعبدالقیوم نیازی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اور صدر آزاد کشمیر کو بھی بھجوا دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے گزشتہ روز ملاقات میں حقائق سابق وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھے تھے۔

عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف سازش اور مبینہ ڈیل سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی آج واپس کررہا ہوں۔

اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے کابینہ کے 4 وزرا کو بر طرف کر دیا گیا تھا۔

برطرف کیے گئے وزرا کی فہرست میں تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی  اور خواجہ فاروق کے نام شامل ہیں۔