پاکستان
تحریک انصاف کے مستعفی اراکین خودمختار پاکستان کے لیے ڈٹ کے کھڑے ہیں:عمران خان
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے تحریک انصاف کے اراکین ایک خود مختار پاکستان کی خاطر ڈٹ کے کھڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنےان 123 ممبران قومی اسمبلی کا مشکور ہوں جن کےاستعفے آج اسپیکرقاسم سوری نےمنظور کیے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین اسمبلی عدالتوں سے سزا یافتہ اور ضمانتوں پر گھومنے والے مجرموں کو اقتدار دلوانےکے لیےامریکی اشارے پر حکومت کی تبدیلی کے خلاف ایک خود مختار پاکستان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
میں اپنےان 123 MNAs کامشکورہوں جنکےاستعفےٰآج سپیکرقاسم سوری نےمنظورکئے۔ یہ عدالتوں سےسزایافتہ اورضمانتوں پرگھومنےوالےمجرموں کو اقتدار دلوانےکے لئےامریکی اشارےپرحکومت کی تبدیلی،جوعزتِ نفس کی حامل ایک آزادقوم کیلئےآخری درجےکی ہزیمت ہے،کیخلاف ایک خودمختار🇵🇰کیساتھ ڈٹ کرکھڑےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2022
انہوں نے اس عمل کو عزتِ نفس کی حامل کسی بھی آزاد قوم کے لیے آخری درجےکی ہزیمت قرار دیا۔
اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور جلسے کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جلسےکو تاریخی اور عظیم الشان بنانے کے لیے پشاور میں نکلنےوالےتمام لوگوں کا تہہ دل سےمشکورہوں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آزاد پاکستان کی حمایت میں اپنے ولولے و ارادے کا اظہار کرنے اورمجرموں کواقتداردلوانےکیے لیے امریکی شہ پرحکومت کی تبدیلی یکسرمسترد کرنے والا یہ مجمع اس امر کا ثبوت ہےکہ قوم کہاں کھڑی ہے۔
Want to thank all those who came to our jalsa in Peshawar making it a mammoth & historic jalsa. The passion & commitment crowd showed in support of an indep sovereign Pak & their total rejection of US-initiated regime change bringing to power criminals, shows where nation stands.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2022
پاکستان
دنیا بھرمیں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی تقاریب کا انعقاد
اسلام آباد: دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق بھارت، روس سمیت مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقاریب ہوئیں اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔
ان تقاریب میں سفارت خانوں کے ملازمین، ان کے اہلخانہ اور پاکستانی برادری نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ناظم الامور سلمان شریف نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں انہوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور بانی پاکستان سمیت دیگر ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر قرارداد پاکستان کی منظوری اور قیام پاکستان کی جدوجہد کے حوالے سے خصوصی دستاویزی پروگرام دکھائے گئے۔
ماسکو میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کے زیرصدارت یوم پاکستان کی تقریب ہوئی اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ برسلز میں ناظم الامورسید فراز حسین زیدی نے یون پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی۔
دبئی میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قومی پرچم لہرایا اور یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
مصرمیں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سیفرساجد بلال نے پرچم کشائی کی۔
پاکستان
پاک فوج کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنانیوالوں کیخلاف خصوصی ٹاسک فورس بنانےکا فیصلہ
اسلام آباد: پاک فوج اور اس کے افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔
-1280x720.jpg)
اسلام آباد: پاک فوج اور اس کے افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس میں نادرا، ایف آئی اے اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندگان شامل ہوں گے۔
تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس مہم میں شامل کرداروں کی نشاندہی کرے گی اور اپنی خصوصی رپورٹ بھی مرتب کرے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس کی رپورٹ کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستان
حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور وکیل رہنماء حسان نیازی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے حسان نیازی کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا، اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے آج پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس پر دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
وقفے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درج مقدمے کے مطابق حسان نیازی نے کارِ سرکار میں مداخلت کی، حسان نیازی نے پولیس کو دھمکیاں دیں اور بیریئرز توڑے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ حسان نیازی 3 دن سے پولیس حراست میں تھا لیکن کوئی برآمدگی نہ کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ اختیارات جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیلئے استعمال نہیں کئے جاسکتے، اندھادھند جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا استدعا مسترد کی جاتی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے، دوبارہ 6 اپریل کو عدالت پیش کیا جائے۔
حسان نیازی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئی او نے بتایا دوسرے شخص کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم پیشے سے وکیل ہیں اور اس دن 3 کیسز میں ضمانت لی، میں ان کے گزرنے سے ایک منٹ پہلے گزرا وہاں کوئی بیرئیر نہیں تھا، صرف سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے جا رہے ہیں، مقدمے میں وقوعہ کا وقت جھوٹا ہے، پولیس کے ہاتھوں ایک وکیل کی تذلیل کی جارہی ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات