- Home
- News
فوجی افسر پر تشدد : سلمان رفیق اور حافظ نعمان نے گرفتاری دے دی
لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاک فوج کے افسر پر تشدد کے واقعے میں مسلم لیگ ن کے رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اورحافظ نعمان کو تشدد کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
مدعی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کی ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کہا گیا کہ حافظ نعمان اور سلمان رفیق ساتھ والی گاڑی میں موجود تھے اور ملزمان کی ایما کے بغیر ملازمین تشدد نہیں کر سکتے۔
اس حولے سے قاٗم مقام سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایک سیاسی پارٹی کے رہنما کے سکیورٹی گارڈز نے ایک حاضر سروس آرمی آفیسر کو راستہ نہ دینے پر روکا اور اس پر کافی سخت تشدد کیا۔
قائم مقام سی سی پی او نے بتایا کہ متاثرہ آفیسر نے اپنا تعارف بھی کروایا لیکن اس کے باوجود اس پر تشدد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تو فوراََ کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے چاروں ملزمان کو راتوں رات گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں کہا کہ کیس کی میرٹ پر تفتیش کر کے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
واقعے کے حوالے سے سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ متاثرہ آفیسر ہمارے لیےقابل احترام ہے، کل جو عمل ہوا ہےاس کی مذمت کرتے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع
- 2 گھنٹے قبل
متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
کراچی : دھرنا شدت اختیا ر کر گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
ملک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، یوسف رضا گیلانی
- 23 منٹ قبل
سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان
- 4 گھنٹے قبل