جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات

راولپنڈی:آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

ہنگری کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

ہنگری کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد بھی کیا۔

تجارت

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی  گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا  گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

ملاقات میں توقع ظاہر کی کہ آصفہ بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارلیمان میں عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہونے والی قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ۔ یہ ملاقات نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو کی قومی اسمبلی اجلاس میں حلف برداری کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر صدرمملکت اور سپیکر کے درمیان قانون سازی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے صدرمملکت کو پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی اور ایوان کی کارروائی سے آگاہ کیا۔

سپیکر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو کے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو کا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا ایک خوشگوار اضافہ ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آصفہ بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارلیمان میں عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہونے والی قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری قمر زماں کائرہ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، اقتصادی تعاون کے عزم کا اعادہ

ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت سے سعودی وزیر خارجہ کی  ملاقات،  اقتصادی تعاون کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات، اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں سعودی وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے مضبوط شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔اسلامی دنیا کی خوشحالی سعودی عرب کی ترقی سے وابستہ ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت نے خادمین حرمین شریفین کیلئے نیک خواہشات  کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر فریقین نے علاقائی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll