جی این این سوشل

تفریح

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی:معروف بولی وڈ اسٹار ز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق معروف بولی اسٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ باقاعدہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

شادی کے چند گھنٹے بعد عالیہ بھٹ نے شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی۔

عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے عالیہ بھٹ نے مداحوں کو بتایا کہ ان دونوں نے اسی بالکونی پر نئی زندگی کا آغاز کیا ہے جس بالکونی پر ہم نے اپنے تعلق کے گزشتہ پانچ سال گزارے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات 13 اپریل کو ممبئی میں شروع ہوئی تھیں۔

شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے قریبی دوست اور اہل خانہ سمیت کاروباری اور معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

تجارت

پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی

پی ایس او کے 10.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی

اسلام آباد: پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک کی مدت میں پی ایس او کے 7.66 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے 10.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی 2023 میں پی ایس او کے 0.60 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل میں پی ایس او کے 0.58 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ سال مئی میں پی ایس او کے 1.22 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو رواں سال مئی میں کم ہو کر 0.60 ملین ٹن ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جہانگیر ترین میری پارٹی کا نام چرا رہا ہے ، چودھری جہانزیب

یہ پارٹی پچھلے کئی سالوں سے کام کررہی ہے، چیئرمین عوام دوست پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جہانگیر ترین میری پارٹی کا نام چرا رہا ہے ، چودھری جہانزیب

لاہور: عوام دوست پارٹی کے چیئرمین چودھری جہانزیب نے جی این این پلس سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ نظام ہمیں بھی کھینچنے کی کوشش کرے گا لیکن ہمارا ویژن نظام کی تبدیلی ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم نظام کی تبدیلی کیلئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ عوام دوست پارٹی کے نام سے پارٹی قائم کرنے پر غور کررہے ہیں جبکہ یہ پارٹی پچھلے کئی سالوں سے کام کررہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یوکرینی ڈیم پر حملہ، اقوام متحدہ نے 'سنگین نتائج' کا انتباہ دیا ہے

یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوکرینی ڈیم پر حملہ، اقوام متحدہ نے 'سنگین نتائج' کا انتباہ دیا ہے

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں ایک بڑے ڈیم کی تباہی کے "ہزاروں لوگوں کے لیے سنگین اور دور رس نتائج" ہوں گے۔

گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین کے علاقے میں ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ان میں سے تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ جنوبی یوکرین میں کاخووکا ڈیم کی تباہی کا پیمانہ آنے والے دنوں میں ہی واضح ہو جائے گا۔

منگل کو دیر گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گریفتھس نے خبردار کیا کہ جنوبی یوکرین میں ہزاروں لوگوں کو "گھروں، خوراک، محفوظ پانی اور ذریعہ معاش کے نقصان" کا سامنا ہے۔

علاقے میں سیلاب سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے۔

یوکرین کے کھیرسن علاقے میں بدھ کی صبح بڑے پیمانے پر انخلاء جاری ہے، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں کہ وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll