پاکستان
ن لیگ نے تحریک انصاف کے جلسوں پر جوابی حکمت عملی تیار کرلی
لاہور:عید کے فوری بعد مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے مقابلے میں پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق لیگی قیادت نے عید کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔
جلسوں سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکمت عملی کے تحت مریم نواز، حمزہ شہباز عوامی محاذ اور شہباز شریف حکومتی محاذ سنبھالیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عوام کو مزید ریلف دینے کی ہدایت کی ہے۔
پارٹی قائد کی ہدایت پر شہباز شریف عنقریب عوام کو اشیاء خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات میں ریلف دیں گے۔
اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کو عوامی ریلف دینے کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
علاقائی
کراچی: سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی
مئیر کراچی نے سونیا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی
کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی۔
سفاری پارک کے ذرائع نے بتایا کہ ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح جب عملہ پہنچا تو ہتنھی کو مردہ پایا۔
ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جبکہ چند روز قبل چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا، جبکہ سونیا کی موت کے بعد اب صرف دو ہتھینیاں سفاری پارک میں رہ گئی ہیں۔
سفاری پارک کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا، موسم ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں ہتھنی کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا، مئیر کراچی نے سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی، ہتھنی کا مکمل پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔
کھیل
انڈر 19 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے بھا رت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو 59 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
بنگلا دیش نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو 59 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
بنگلا دیش نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے 49.1 اورز میں 198 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رزان ہوسن نے 47 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی۔
بھارت کی جانب سے چیتن شرما اور ہاردک راج نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 35.2 اووز میں 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارت کی جانب سے کپتان محمد امان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے اقبال حسین اور عزیزالحکم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ آج ہی بھارت کی قومی ٹیم ( روہت شرما الیون ) کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست ہوئی ہے۔
پاکستان
ملک میں کم وبیش 18 ہزار مدارس کی رجسٹریشن مکمل
سالہا سال کی عرق ریزی کے بعدوزارت تعلیم اور محکمہ مذہبی تعلیم کے تحت ایک ون ونڈو نظام مرتب کیا گیا
مدارس کی رجسٹریشن ایک دیرینہ ضرورت تھی جس کے لیے مختلف ادوار میں مدارس کی انتظامیہ جید علما اور سیاسی لیڈران سے مشاورت کی گئی۔ جہاں شروعات میں مدارس انتظامیہ اس رجسٹریشن کے لیے قانونی پیچیدگیوں اور طویل عمل کی وجہ قائل نہ تھی۔
سالہا سال کی عرق ریزی کے بعدوزارت تعلیم اور محکمہ مذہبی تعلیم کے تحت ایک ون ونڈو نظام مرتب کیا گیا جس کے تحت کم و بیش18 ہزار مدارس رجسٹر ہو چکے ہیں۔
مدارس بہرحال تعلیمی ادارے ہیں جو کہ وزارت تعلیم کے تحت ہی آتے ہیں نہ کہ وزارت صنعت کے۔ وزارت کے تحت رجسٹریشن کا ایک مروجہ طریق کار ہے جو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت ایک طویل عمل ہے۔
چناچہ اس مطالبے کی وجہ سے تمام عمل دوبارہ سے شروع ہو گا اور اب تک کی محنت پہ پانی پھر جائے گا۔ کیا یہ سمجھا جائے کے یہ ایک طریقہ کار ہے جس سے مدارس کے رجسٹریشن کے عمل کو رول بیک کرنا مقصود ہے؟
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات مانتے ہوئے دونوں ہاؤس سے بل کو پاس کروایا اور اپنی کمٹمنٹ کو پورا کیا۔چند قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے اگر بل میں کچھ وقت درکار ہے تو اس کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ اس کو وجہ بنا کے پورا رجسٹریشن کا عمل ہی رول بیک کر دیا جائے۔
تعلیمی ادارے وزارت تعلیم کا موضوع ہیں نہ کہ صنعت کا۔ اس مطالبے کو ماننے کا مقصد ہے کہ کل کو کوئی بھی کسی پیشہ کو کسی بھی وجہ سے کسی اور وزارت کے تحت کرنے کا مطالبہ کر دے۔ نظام ملک کچھ مروجہ اصول اور ضوابط کے ماتحت ہوتا ہے نہ کہ خواہشات کے۔
وازارت تعلیم اور محکمہ مذہبی تعلیم اس عمل کو مدارس کے لیے انتہائی سہولت کار بنا چکے ہیں اور ایک مہم چلا رہے ہیں جو کہ ہر میڈیم کا استعمال کر رہی ہے اور انتہائی اسان ون ونڈو آپریشن ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد ٹیکس وصول کرنے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سکیورٹی فورسز کے ضلع ٹانک سمیت 3 آپریشنز، 22 خوارج جہنم واصل ، 6 اہلکار شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
-
ٹیکنالوجی 7 گھنٹے پہلے
امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول 48 گھنٹوں میں متوقع
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
شامی باغیوں کابشار الاسدکی حکومت کے خاتمے کا اعلان، تمام قیدیوں کے لیے عام معافی