اوگرا نے پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دے دی
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ساتھ بڑے اضافے کی تجویز دے دی ہے۔
تفصیلات کی مطابق اوگرا نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی تجویز دی ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، جس میں پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کا کہا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تجویزجی ایس ٹی اور لیوی کی موجودہ شرح پربھیجی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے تجویز 70 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پر بھیجی گئی۔
فل لیوی اور ٹیکسوں کی بنیاد پرپیٹرول فی لیٹر83.50 روپے بڑھانےکی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
فل ٹیکس اورلیوی پر مٹی کے تیل کی قیمت 77.56 روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 77 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس شرح پرپیٹرول فی لیٹر 21.53 روپے جبکہ ڈیزل فی لیٹر 51 روپے 30 پیسےمہنگا کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے۔
اوگرا کی تجویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 22 فروری کو اعلان کیا تھا کہ بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اب فیصلے کا اختیار نو منتخب وزیر اعظم شہباز کے پاس ہے۔
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 11 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 9 گھنٹے قبل