اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے خادمین حرمین الشریفین کی مبارکباد کا شکریہ ادا کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ’میں خادمین حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہنیتی پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی نوعیت کے ہیں جن کی اساس غیرمعمولی اعتماد پر ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ میں سٹریٹیجک شراکت داری کے اپنے مشترکہ ویژن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔
I thank the Custodian of Two Holy Mosques HM King Salman bin Abdulaziz & HRH Crown Prince Mohammed bin Salman for felicitation messages. Pak-Saudi relations are special & marked by exceptional trust. I resolve to work closely to realize our shared vision of strategic partnership!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 15, 2022
خیال رہے کہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر ایک پیغام میں مبارکباد دی تھی۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو ملک کے 23واں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد دیگر ممالک کے سربراہان سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو مبارک دی تھی۔

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 3 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 3 hours ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
- 6 hours ago

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 4 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 hours ago

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 16 hours ago

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 5 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 2 hours ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 4 hours ago

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 14 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- an hour ago







