جی این این سوشل

پاکستان

جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی مؤخر

لندن: جہانگیر ترین کے پولیٹیکل ایڈوائزر عمران شاہ نے کہا ہے کہ ان کی فلائٹ کی بکنگ منسوخ کرادی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی مؤخر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی کل لندن سے پاکستان واپسی ملتوی ہو گئی ہے۔

جہانگیر ترین کے پولیٹیکل ایڈوائزر عمران شاہ نے نے بتایا ہے کہ ان فلائٹ کی بکنگ منسوخ کروا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے 16 اپریل کو پاکستان پہنچنا تھا، تاہم اب ان کی فلائٹ کی بکنگ کینسل کروادی گئی۔

ذرائع جہانگیر ترین کے مطابق ان وطن واپسی طبیعت کی ناسازی کے باعث مؤخر ہوئی ہوئی ہے۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے 2 روزمیں کروانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور

 احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کر لی گئیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ 2 روزمیں کروانے کا حکم دے دیا۔

 اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے 2 روز میں کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اینڈو سکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور جیل کے ڈاکٹرز کے زیرِ نگرانی کروایا جائے۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ڈاکٹر عاصم یوسف اور جیل ڈاکٹرز کی نگرانی میں چیک اپ کروانے کے آرڈرز بھی جاری کر دیئے

جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیا، عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھے گی۔

عدالتی حکم کے بعد سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ لیا گیا ، پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے دوران سماعت میڈیا کو مشکلات سے متعلق درخواست دائر کر دی۔

اس پر جج ناصر جاوید رانا نے میڈیا نمائندگان کو روسٹرم پر بلالیا، صحافیوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی کارروائی سننے میں مشکلات ہیں ، جس پر جج ناصر جاوید رانا نے جیل انتظامیہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیئے کہ جیل انتظامیہ کو بار بار بشریٰ بی بی کے طبّی معائنے کے احکامات دیئے گئے مگر عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا گیا،اڈیالہ جیل سپریٹینڈنٹ عدالت کے تحریری حکمنامے پر عمل کریں اور آئندہ سماعت سے پہلے عدالت میں عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔

ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

قبل ازین صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll