پاکستان

کراچی جلسہ:عمران خان نے کارکنان کو خصوصی ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے کراچی جلسے کے حوالے سے کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جلسے میں پاکستانی پرچم ہاتھ میں پکڑ کر شرکت کریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 15 2022، 5:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی جلسہ:عمران خان نے کارکنان کو خصوصی ہدایت جاری کر دی

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ہمارے جلسے میں شرکت کے لیے آنے  والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ قومی پرچم اپنے ساتھ لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوامی جلسے امریکی شہہ پر مقامی میر جعفروں کی معاونت سے حکومتیں بدلنےکے خلاف جنگ ہے۔

سابق وزیر اعظم نے عوامی مظاہروں کو پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی جمہوریت کی جنگ قرار دیا۔

اس سے قبل رہنما تحریک انصاف اسد نے بھی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے تحریک انصاف کے کارکنان کو سابق وزیر اعظم کی خواہش سے متعلق بتایا۔

اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ ان شاء اللہ کل کراچی میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ یہ جدوجہد اب سیاسی پارٹی کے لیے نہیں بلکہ حقیقی طور پر آزاد قوم کے لیے ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ  کل کے جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان کا قومی پرچم لے کر آئیں۔