جی این این سوشل

پاکستان

تحائف خریدنے کے لیے عمران خان کےپاس پیسے کہاں سے آئے:مریم نواز

لاہور:رہنما مسلم ن مریم نواز نے کہا ہےکہ اصل سوال یہ ہےکہ تحائف خریدنے کے لیے عمران خان کےپاس پیسے کہاں سے آئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحائف خریدنے کے لیے عمران خان کےپاس پیسے کہاں سے آئے:مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں مریم نے کہا کہ عمران خان نےگھڑی اور ہار پہلے خریدے پھر بیچ دیے، یہ اصل کہانی نہیں ہء۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وہ گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں بیچ دیے، اصل کہانی یہ ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اصل سوال یہ ہے کہ تحائف خریدنے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کےپاس پیسے کہاں سے آئے؟

کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں۔

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز، آخری میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ  سیریز، آخری  میچ کیلئے قومی ٹیم  کا اعلان کر دیا گیا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو ناقص پرفارمنس کے بعد بھی پلئینگ الیون میں رکھا گیا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول کو 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

توشہ خانہ ٹو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، وہاں ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں، پوری دنیا سے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں رکھتے ہیں انکی تصاویر کیساتھ، مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر نظر آئی، بد قسمتی سے کسی اور کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، یہ گفٹ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے جب تک اسے قانونی طریقے سے خرید نا لیا جائے، ریاست کے ملکیتی تحفے کو خریدنے سے قبل اپنے پاس نہیں رکھا جا سکتا۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ 

ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے جواب دیا کہ کیوں کہ پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے گیا ہے، سب نے اسے کہا تو کہتا ہے کہ رولز کے مطابق لیا ہے، اُسے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن تمہارا ایک قد کاٹھ بھی ہے، اگر اب یہ بلغاری سیٹ واپس کر دیں تو کیا ہوگا؟

پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب قانون میں تو پلی بارگین ہے لیکن اس قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جب سے کیس منتقل ہوا آپ نے کوئی تفتیش کی؟

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں مجھے ضرورت نہیں پڑی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بہت شکریہ۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے، عدالت کا 10 ،10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ  ٹو کیس : ضمانت کے باوجود بشری بی بی رہا نہ ہو سکی

سینئر سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہوسکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ٹو کیس : ضمانت کے باوجود بشری بی بی رہا نہ ہو سکی

توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی ہے ،مگر روبکار جاری نہ ہونے کے باعث ان کی رہائی نہیں ہو سکی۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہو سکی، جبکہ  ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور کے بھی رخصت پر ہونے کے باعث آج رہائی نہ ہو سکی، ۔پاکستان تحریک انصاف کے وکلا مچلکے لئے ایک عدالت سے دوسری عدالت چکر لگاتے رہ گئے، عدالتی وقت ختم ہو گیا۔

بشریٰ بی بی کے وکلا خالد یوسف چودھری اور خدیجہ صدیقی نے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس کی عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا  مگر ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس پہلے ہی کمرہ عدالت سے روانہ ہو چکے تھے۔

بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر عدالتی عملہ نے موقف اختیار کیا کہ سپیشل جج سینٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے آج عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں  10،10 لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض  ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا،مگر عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے بشری بی بی کی رہائی نہیں ہو سکی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll