پاکستان

اوگرا کی سمری مسترد: حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئےپیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 15 2022، 8:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوگرا کی سمری مسترد: حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بوجھ خود برداشت کرنے اور عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، ان میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی تجویز دی تھی۔

اوگرا نے پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔

بتایا گیا کہ تجویزجی ایس ٹی اور لیوی کی موجودہ شرح پربھیجی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے تجویز 70 فیصد جی ایس ٹی اور 30 روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پر بھیجی گئی۔

فل لیوی اور ٹیکسوں کی بنیاد پرپیٹرول فی لیٹر83.50 روپے بڑھانےکی تجویز دی گئی، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔

فل ٹیکس اورلیوی پر مٹی کے تیل کی قیمت 77.56 روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل 77 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔