تجارت

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.68 فیصد کی کمی ریکارڈ

 کراچی:ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 16.44 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 15th 2022, 7:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.68 فیصد کی کمی ریکارڈ

گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق انڈے، دالوں، چکن اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے مزید اضافہ ہوا، فی کلو مٹن 12 روپے جبکہ چکن کی فی کلو قیمت 1 روپیہ 50 پیسے بڑھی۔

دال مسور کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، دال چنا 50 پیسے اور دال ماش 73 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔

دہی، پاؤڈر ملک، تازہ دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فی درجن کیلے کی قیمت میں 3 روپے کمی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز، آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 52 کی کمی ہوئی۔

پیاز 5 روپے 28 پیسے اور آلو 1 روپیہ 38 پیسے فی کلو سستا ہوا، لہسن 12 اور آٹے کا تھیلا 3 روپے 84 پیسے سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔