جی این این سوشل

پاکستان

کون بنے گا وزیراعلیٰ پنجاب؟ انتخاب آج ہوگا 

لاہور : پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ  آج ہوگی۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کون بنے گا وزیراعلیٰ پنجاب؟  انتخاب آج ہوگا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق صوبے میں 21 ویں قائد ایوان کے انتخاب کا میدان آج سجے گا۔  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔

 ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری انتخابی عمل کے لئے منعقدہ اسمبلی اجلا س کی صدارت کریں گے۔

حمزہ شہباز پاکستان مسلم لیگ نون ا ور اتحادی جماعتوں کی طرف سے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے کُل 371 ارکان میں سے وزیراعلیٰ بننے کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں۔ پرویز الٰہی کا دعویٰ ہے کہ انہیں 189 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حمزہ شہباز کہتے ہیں 200 سے زائد ایم پی ایز ساتھ ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اہم اجلاس کیلئے قائمقام سی سی پی او شہزادہ سلطان  نے  سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کی ہدایت کردی ۔ سربراہ لاہور پولیس کاکہنا ہے کہ اسمبلی آنے والے معزز اراکین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی. 

محکمہ  داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی مقررکردہ حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنائیں گے ۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت اور اطراف میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے جائیں ، دوران الیکشن کسی بھی رکاوٹ کے تمام ممکنہ خدشات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ۔

سربراہ لاہور پولیس  کے مطابق کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان کاکہنا تھا کہ  لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنا،شہریوں اور سرکاری املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت 2000 سے زائد افسران اور جوان تعینات کئے گئے  ہیں۔

پاکستان

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ، چیف جسٹس

 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ،  چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کاکہنا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں۔
کراچی میں سندھ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کا کہنا ہے کہ وہ جب سے چیف جسٹس پاکستان بنے ہیں،کسی بھی ہائی کورٹ کےکسی بھی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی، اگر کوئی مداخلت ہوئی بھی ہے تو انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔
 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائی کورٹ ہوا کرتی تھی، یہ میرا اس بار روم کا پہلا وزٹ ہے، میں جب اپنے والد صاحب کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا، سندھ ہائی کورٹ سے میری یادیں وابستہ ہیں جوکہ تاریخی عمارت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ   : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

امریکا کی درجنوں ریاستوں میں اعلی جامعات کے طالبعلوں کا غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج یونیورسٹی آف سدرن کیلفورنیا ( یو ایس سی )سے شروع ہو کر جمعرات کو متعدد دوسری ریاستوں کی یونیورسٹیوں اور کالجز تک پھیل گیا ہے ۔

 امریکی کالجوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں طلبا اپنے سکولوں کے متفقہ مطالبے کے ساتھ احتجاجی کیمپوں میں جمع ہو رہے ہیں،ٹیکساس پولیس نے بدھ کو یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں متعددطلبا مظاہرین کو گرفتار کیاہے، ٹیکساس کی ایک یونیورسٹی میں پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسرائیل-حماس جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں درجنوں کو جارحانہ طور پر حراست میں لینے کے چند گھنٹے بعد ہی امریکا بھر میں یونیورسٹی کیمپسزمیں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں ۔سینکڑوں مقامی اور ریاستی پولیس جن میں سے کچھ گھوڑوں پر سوار تھے اور لاٹھیاں پکڑے ہوئے تھے نے مظاہرین کو دھکیل دیا، ایک موقع پر کچھ کو سڑک پر گرا دیاگیا ۔

ریاستی محکمہ پبلک سیفٹی کے مطابق، یونیورسٹی اور ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے حکم پر افسران نے 34 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔یہ طالبعلم امریکی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ کاروبار روکنے ،عوامی سطح پر اسرائیل کے بائیکاٹ اور جنگ بندی اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے مطالبات کر رہے ہیں ۔کولمبیا یونیورسٹی میں جاری مظاہروں اور گزشتہ ہفتے 100 سے زائد طلبا کی گرفتاریوں سے متاثر ہو کر، میساچوسٹس سے کیلیفورنیا تک کے طلبا اب کیمپس میں سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں، احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک ڈ ٹے رہنے کا عہد کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll