جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم  کا راول چوک فلائی اوور کا دورہ ،منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے منصوبہ یکم ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم  کا راول چوک فلائی اوور کا دورہ ،منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف  نے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو جاری تعمیراتی  کام پر بریفنگ دی گئی۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا کہ منصوبےکاآغازاکتوبر2020میں ہواتھا لیکن مکمل نہ ہو سکا،  کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے منصوبے پر کام مکمل نہ ہوسکا، منصوبہ ستمبر تک مکمل ہوجانا چاہیے اور اسکی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کروں گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کمپنی کونااہلی کےباعث بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا، ماضی میں اس طرح کےمنصوبے6 ماہ کےعرصےمیں مکمل کیےگئے،  ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، غریب عوام کاپیسہ ضائع کیاجارہاہے،غیرذمہ داری کی انتہا کی جارہی ہے،  منصوبے میں تاخیر کیوں ہوئی، کمیٹی بنا کر انکوائری کرائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2 سال میں میگا پروجیکٹ بن جاتے ہیں ، ہم نے کئی فلائی اوور 72 روز میں بھی مکمل کیے ہیں ، منصوبےکی تکمیل میں کوالٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  آپ ایک چھوٹے سے منصوبے کو 2 سال دے رہے ہیں، اس سے کیا تاثر جائے گا۔ منصوبے کی تحقیقات تھرڈ پارٹی سےکرائی جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کئی ماہ سے یہاں سے گزر رہا ہوں، کام بند پڑا تھا، 2 ماہ سے منصوبے پر کام بند پڑا ہے۔

 

 

 

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز

گزشتہ سات ماہ سے جاری غزہ جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77908 ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ ادھر حماس کے مذاکرات کار جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کے لیے مصری دالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں اب تک 34654فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس تعداد میں وہ 32 ہلاکتیں بھی شامل ہیں جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سات ماہ سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77908 ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے مذاکرات کار غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت کے لیے آج ہفتے کے روز قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ بندی مذاکرات میںقابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے لاہور اور کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس سے شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll