قومی اسمبلی اجلاس آج طلب ، ڈپٹی اسپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج دوپہر 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ، جس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سابق سپیکر ایاز صادق کرینگے ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ آج ہوگی ، متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔
قومی اسمبلی کے قاعدہ 12 کے تحت ڈپٹی سپیکر کی برطرفی کی کارروائی ہوگی ، ایک چوتھائی اراکین قاسم سوری کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں کھڑے ہونگے ، تحریک منظور ہونے کی صورت میں ڈپٹی سپیکر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پیش کی جائے گی ۔
ڈپٹی سپیکر کے خلاف ووٹ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ڈالے جائیں گے، پینل آف چیئرمین اس حوالے سے طریقہ کار کا اعلان کرے گا اور قرار داد کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا جائے گا ۔ جس کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی ڈپٹی سپیکر کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا ۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قواعد وضوابط کے قاعدہ 12 کے تحت قاسم سوری اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔پینل آف چیئر پرسن میں شامل پی ٹی آئی کے تینوں ارکان مستعفی ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا تھا لیکن پھر بعد میں اجلاس کی تاریخ بدل کر 22 اپریل کر دی گئی تھی۔ اسی دوران ڈپٹی اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف 123 اراکین کے استعفے بھی منظور کر لیے تھے۔
نئے اسپیکر کا انتخاب
قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اسد قیصرکے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کا انتخاب بھی شامل ہے ۔ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں ، وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ان کی کامیابی کا اعلان ایوان میں کیا جائے گا ، اسپیکر سے حلف پینل آف چیئرمین کے رکن ایاز صادق لیں گے ، سپیکر منصب سنبھالنے کے بعد ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔
حکومت اوراتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس آج 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں نئے اسپیکر کے حلف اورڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پرمشاورت ہوگی۔ تمام ارکان کواجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 6 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 9 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 7 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 8 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 7 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 7 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 9 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 9 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 8 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 9 hours ago