عدالت کا شہزاد اکبر ، شہباز گل سمیت 6 افراد کے نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم
ایف آئی اے نے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر ، شہباز گل اور سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سمیت 6 افراد کے نام سٹاپ لسٹ سے نکال دیے۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام سٹاپ لسٹ سےفوری نکالنےاور سفری پابندیاں ختم کرنے کا حکم دیاتھا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے عدالتی حکم کی پاسداری کرتے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام سٹاپ لسٹ سے نکال دیے جبکہ عمل درآمد رپورٹ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان، تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد اور محمد نفیس گو ہر کے نام بھی سٹاپ لسٹ سے نکال دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کی درخواست کی سماعت کرتےایف آئی اے سے 18 اپریل تک جواب طلب کیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، کیا ملک میں مارشل لاء لگ گیا تھا؟ ایف آئی اے کب سے اتنی آزاد ہوگئی تھی کہ حکومتی لوگوں کے خلاف انکوائری شروع کی؟
عدالت اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دے گی، حکومت بالکل انتقامی کارروائی نہیں کرے گی۔ اب کوئی نئی ایف آئی اے آگئی ہے؟ ایف آئی اے کے کنڈکٹ کو 2 سال سے آبزرو کررہے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 14 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل
