لاہور:پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کہا کہ وہ اچھے پولیس افسران اور اچھے بیوروکریٹ کو لےکرآئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوا جس میں حمزہ شہباز، چودھری پرویز الٰہی کے مقابلے میں 197 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ وہ اچھے پولیس افسران اور اچھے بیوروکریٹ کو لےکرآئیں گے۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، عوام اور حکومت کے درمیان خلا کو ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہائی کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات دیے لیکن آج آئین وقانون کا مذاق اڑایا گیا اور ڈپٹی اسپیکرپرحملہ کیا گیا۔
بطور وزیر اعلیٰ اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے، قانون اپنا راستہ اپنائے گا، ہماری حکومت عوامی حکومت ہوگی۔
اپنے خطاب میں انہوں پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ، تحریک انصاف کے عبد العلیم خان اور جہانگیرترین سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کی انکوائری کرائیں گے اور جو ملوث ہوگا اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائےگی۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
اسٹوڈنٹس یونین بحالی کیس،آئینی بینچ نے وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 7 گھنٹے قبل
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 6 گھنٹے قبل
معروف مصنف ڈاکٹر تصور اسلم کو یونیسکو میں ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
- 3 گھنٹے قبل
7 روزمیں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی،چئیرمین بیرسٹر گوہر
- 3 گھنٹے قبل
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئےبڑی خبر، نادرانےفاسٹ ٹریک کا دائرہ 47 شہروں تک بڑھا دیا
- 5 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
- 2 گھنٹے قبل
ڈی چوک احتجاج ؛عدالت نے 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی
- 6 گھنٹے قبل
خیرپورمیں ڈاکوشہری سے 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل
سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل مسترد
- 9 منٹ قبل
لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
- 2 گھنٹے قبل
حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات:حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار
- 4 گھنٹے قبل