اسلا م آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پہلے تمام وفاقی وزرا سے حلف لیا جس کے بعد انہوں نے وزرائے مملکت سے حلف لیا۔
37 رکنی کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں جب کہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
وفاقی کابینہ میں (ن) لیگ کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں ۔ نون لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، خرم دستگیر، راناتنویر،مریم اورنگزیب، سعدرفیق، ریاض حسین پیرزادہ، اعظم نذیر تارڑ اور جاوید لطیف کابینہ کا حصہ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان، مرتضیٰ محمود، احسان الرحمان مزاری، عابد حسین بھایو اور شازیہ مری جبکہ ایم کیو ایم کے امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کا حصہ ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے اسعد محمود ، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، طلحہٰ محمود، بی اے پی کے اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، طارق بشیر چیمہ وفاقی کابینہ میں شامل ہیں ۔ عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان کانجو اور مصطفیٰ نواز وزیر مملکت ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی صادق سنجرانی نے حلف لیا تھا۔
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 12 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 13 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 15 hours ago

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 18 hours ago

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 11 hours ago

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 16 hours ago

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 15 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 17 hours ago

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 17 hours ago

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 14 hours ago

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 13 hours ago

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 16 hours ago











