وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مسجد نبوی واقعے پر شدید غم و عصے کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو فتنہ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا واضح اشارہ بھی دیدیا۔

ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا، کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں سعودی عرب آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا کبھی کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے، لوگ چاند رات کو لوگوں کوگلے لگاتے ہیں، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجد نبوی ﷺ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، یہ پاگل انسان ایسے حرکتیں کرتا رہا ہے، گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں، شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر کا نئے اور جدید دفاعی نظام گولڈن ڈوم منصوبے کا باضابطہ اعلان
- 3 hours ago
خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسزرپورٹ، مجموعی تعداد 5 ہو گئی
- an hour ago

پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
- 3 hours ago
اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری، امریکی حکام کا دعویٰ
- 2 hours ago

وفاق اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پا گئے
- 11 hours ago
آرمی چیف کوفیلڈمارشل کےعہدے پرترقی دینےکی منظوری،نوٹیفکیشن جاری
- 11 hours ago

چینی سفیر کی ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات
- 11 hours ago

خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے سے 4 بچوں سمیت 2 اساتذہ جاں بحق
- an hour ago

پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

وزیراعظم کا مصر ی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال
- 11 hours ago

لاہور کینال روڈ پر گاڑی نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق
- 35 minutes ago

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
- 2 hours ago