وزیراعلیٰ پنجاب کےدورے: قیدیوں کی سزاؤں میں کمی، سپاہیوں کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلانات
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سول اسپتال بہاولپور کا دورہ کیا تو وہاں موجود ناکافی طبی سہولتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ہنگامی دورے کے دوران سول اسپتال بہاولپور اور کوٹ لکھپت جیل کے دورے کیے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی کمی اور جیل میں متعین سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سول اسپتال بہاولپور کا دورہ کیا تو وہاں موجود ناکافی طبی سہولتوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اسپتال کے بچہ وارڈ میں زیر علاج بیمار بچی کے پریشان حال والد کو دیکھ کر رک گئے اور ان سے بیماری کی بابت دریافت کیا۔
زیر علاج بیمار بچی کے والد نے حمزہ شہباز کو بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں، معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس پر متاثرہ والد کا فون نمبر لیا اور کمشنر کو طلب کر کے ہدایت کی کہ بچی کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ بنایا جائے۔ انہوں ںے قائد اعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل کو بھی فوری طورپر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ڈاکٹر کی بات سن کر مجھے تسلی نہیں ہوئی ہے لہذا ماہر ڈاکٹروں کو بلائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات اوربعض آلات خراب ہونے پر بھی متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور ہدایت دی کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر تمام خراب آلات کو درست کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب جب ایئر پورٹ سے کوٹ لکھپت جیل جارہے تھے تو اس وقت ٹریفک سگنل پر انہوں نے ڈرائیور کو ہدایت کی کہ گاڑی کو روکا جائے اور سگنل کے گرین ہونے کا انتظار کیا جائے۔
حمزہ شہباز نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی کمی کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل میں متعین سپاہیوں کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا اور جیل کے لان میں ایک پودا بھی لگایا۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 19 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل



