جمہوری وزیر اعظم کو امریکہ نے کیوں ہٹایا؟ عمران خان نے وضاحت میں ویڈیو شیئر کر دی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی اقتدارکی امریکی سازش کےبارے میں کوئی ابہام تھابھی تو اس ویڈیوکےبعدباقی نہیں رہناچاہیے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکہ کا کردار تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بدیلی اقتدارکی امریکی سازش کےبارے میں اگر کوئی ابہام تھا بھی تو اس ویڈیوکے بعد باقی وہ نہیں رہناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک منتخب جمہوری وزیراعظم کو اس کی حکومت سمیت ہٹایا گیا۔ صاف ظاہر ہے کہ امریکہ ایک ایسے تابعدار اور کٹھ پتلی کو وزیر اعظم پاکستان دیکھنا چاہتا ہے جو یورپی جنگ میں پاکستان کوغیرجانبدار رہنے دے، جو امریکی مطالبات کےسامنے سرِتسلم خم کرے؛ جو روس کے ساتھ کیے معاہدوں سے باز رہے اور چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹیجیک اشتراک میں کمی لائے۔
انہوں ے کہا امریکی پالیسی یہ ہے کہ اگرایک وزیراعظم پاکستان کی خودمختاری اورآزادخارجہ پالیسی پراصرارکرتاہےتواسےہٹایا جائے گا اوراس کی جگہ شہبازشریف جیسےایک غلام مجرم کو وزراتِ عظمیٰ پر بٹھایاجائےگا۔
If anyone had any doubts abt US regime change conspiracy this video should remove all doubts as to why a democratically elected PM & his govt were removed. Clearly the US wants an obedient puppet as PM who will not allow Pak choice of neutrality in a European war; pic.twitter.com/rqFW8yQRvZ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2022
سابق وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ ویڈیو حکومت تبدیلی کی اس امریکی سازش کی تصدیق ہے جو واشنگٹن میں ہمارےسفیرکےامریکی محکمہ خارجہ کےافسر ”Lu“ کی دھمکیوں پرمشتمل خفیہ مراسلے سےیکسرواضح تھی۔
انہوں نے کہا کہ یقیناًچیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داری ہےکہ اس سازش میں کارفرماعناصرکی نشاندہی کے لیے کمیشن بنائیں اورکھلی سماعت کااہتمام کریں۔
واضح رہے کہ امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اپنے انٹرویو کے ایک وائرل کلپ میں اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکہ کا کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ مخالف پالیسز کو ختم کرنا ہوگا، یوکرین کی حمایت کرنے ہوگی اور روس کے ساتھ معاہدے ختم کرنے ہوں گے،انہوں نے پاکستان کو چین کے ساتھ بھی تعلقات کم کرنے کا کہا کہ اسی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد پر ختم کر دیا گیا۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 6 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 11 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 10 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 9 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago



