جی این این سوشل

پاکستان

ن لیگ کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکا کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ن لیگ کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکا کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این نے اس ضمن میں ن لیگ کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز عیدالفطر کے فوری بعد بھرپور طریقے سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سینٹرل و جنوبی پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گی۔

ن لیگ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طے شدہ شیڈول کے تحت مریم نواز 6 مئی کو اٹک ،8 مئی کو اوکاڑہ اور 11 مئی کو صوابی میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گی۔

طے شدہ شیڈول کے تحت ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز مئی کے آخری ہفتے میں بہاولپور میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ ن لیگ کی جانب سے شروع کی جانے والی بھرپور عوامی رابطہ مہم کے لیے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور انہوں نے تیاریوں کا آغاز بھی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان طے شدہ شیڈول کے تحت پنجاب کے چھ شہروں میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گے۔

 
 

جرم

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع  ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ 2 آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ 

واضح رہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کیس  کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، اپوزیشن لیڈر

ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں،  اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پچھلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، مجھ پر ایک کیس پرانی موٹرسائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوا اور دہشتگردی کے پرچے ہم پردرج کئے گئے، ہمارے میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll