جی این این سوشل

پاکستان

صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 170 روپے ہے:مفتی منیب الرحمان

اسلام آباد:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اس سال صدقہ فطر اور فدیے کی رقم 170روپے فی کس ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 170 روپے ہے:مفتی منیب الرحمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے روان سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ رواں سال ماہ صیام میں صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم قیمت 170 روپے مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کے 2 کلو آٹے کے حساب سے فطر کی رقم 170 روپے، جبکہ 4 کلو گرام جو کے حساب سے فطر کی رقم 480 روپے فی کس رکھی گئی ہے۔

اسی طرح 4 کلو کھجور کے حساب سے 1600، 4 کلو کشمش درجہ اول کے حساب سے 2800 جبکہ 4 کلو کشمش درجہ دوم کے حساب سے فطر کی رقم 2200 روپے رکھی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ گندم کے حساب سے یہ فطر، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے، جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے وافر دولت سے نوازا ہے وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر کھجور، کشمش یا پنیر کے حساب سے فطر، فدیہ اور کفارات ادا کریں۔

پاکستان

9 مئی ایک سازش کے تحت کروایا گیا تھا ، عمر ایوب

عمرایوب نے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے ہفتے کہا آئین پرسودے بازی نہیں ہوگی، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی ایک سازش کے تحت کروایا گیا تھا ، عمر ایوب

 پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری  عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی سازش تھی، انہوں نے کہا کہ اس سازش میں مقصد صرف  نشانہ بانی پی ٹی آئی کو نشانہ بنانا  تھا۔ 

عمرایوب نے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے ہفتے کہا آئین پرسودے بازی نہیں ہوگی، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، فارم 47 کے  ذریعے ہمارے ایم این ایزکی تعداد کم کی گئی۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمرایوب کا کہنا تھا ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، آئین میں واضح ہے فوج سیاست میں مداخلت نہیں کریگی، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی قائدین سے رابطےکی ذمہ داری دی تھی ، قائدِ حذبِ اختلاف قومی اسمبلی نے کہا کہ اسد قیصرپرایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، ایک کیس کسی کی موٹر سائیکل چوری کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوااور دہشتگردی کے پرچے ہم پر درج کیے گئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

ہر طرح سے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا لیکن کبھی قبضہ مافیا کے ماتحت کام نہیں کروں گا ، شیر افضل مروت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل  مروت کا  پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 شیرافضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل بھی ملاقات کیلئے آیا آج بھی ملاقات کیلئے آیا لیکن آج بھی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ لگتا ہے سپرٹینڈنٹ کوبھی کوئی زہر کھلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ملاقات میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہیں۔ شبلی فراز نے خان صاحب کو سعودی سفیر کا پیغام پہنچایا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے لیے میری نامزدگی پر تحفظات ہیں، مجھے ایسی کمیٹی کا عہدہ ہی نہیں چاہیئے جس میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہوں۔ میں نے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختو خوا سے کراچی تک پی ٹی آئی کو متحرک کیا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی نے میرا نام فائنل کیا تھا لیکن کمیٹی میں ووٹنگ کے ذریعے میرا نام مسترد کیا گیا۔ کیا یہ ایک شخص کی تذلیل نہیں کہ بار بار میرا نام پی اے سی سے ڈراپ کیا جارہا ہے۔ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا کچھ لوگ میرے خلاف ہوگئے ہیں۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ میں ہر طرح سے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا لیکن کبھی قبضہ مافیا کے ماتحت کام نہیں کروں گا۔ ہماری جنگ تھی کہ ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں لیکن میرے علاوہ کوئی احتجاج کیلئے نہیں نکلا ۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں خوشامد والا نہیں ہوں بلکہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کا پابند ہوں، بانی پی ٹی آئی بلائیں گے تو آؤں گا لیکن ان کیساتھ کام نہیں کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll