Advertisement
پاکستان

شہباز شریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نےعمران خان کے ایبٹ آباد میں خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 9 2022، 5:16 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا

وزیر اعظم ہاؤس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری کیئے گئے وزیر اعظم شہباز شریف کے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے متعلق کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا جس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران نیازی آج کے دور کا میر جعفر اور میر صادق ہے،پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے۔

ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران نیازی اسی تھالی میں چھید کررہا ہے جس میں اُس نے کھایا، پاکستان کے بائیس کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں۔

وزیر اعظم کے بیان کے مطابق عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، اسے پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے عمران نیازی نے بہت جھوٹ بول لیا، اب اسے سچائی کا سامنا کرنا ہوگا

Advertisement