پاکستان
قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر کو سہ پہرچار بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 9 مئی، 2022 سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ۔ یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 42 اجلاس ہو گا جس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا ۔
پاکستان
وزیرِ اعظم کا ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں زرعی شعبے کی اصلاحات پر اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں زرعی اصلاحات کیلئے مختلف شعبوں کی آٹھ سب کمیٹیوں کی وزیرِ اعظم کو سفارشات پیش کی گئی ، ان سفارشات میں قلیل، وسط اور طویل المدتی جامع منصوبہ بندی شامل ہیں ۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر کسانوں کو ضروری سہولیات فراہم کرے گی ، حکومت کسانوں کو کم لاگت پر بروقت معیاری بیج، کھاد کی فراہمی یقینی بنائے گی اور کسانوں کو غیر معیاری بیج اور پیسٹی سائیڈ بیچنے والی کمپنیوں کا سد باب کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقامی سطح پر معیاری بیج کی پیداوار کیلئے زرعی تحقیقی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ، حکومت کسانوں کو جدید مشینری اور قرضوں میں سہولت کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت گندم و زرعی اجناس کو ذخیرہ کرنے کیلئے سائیلوز کی تعمیر پر کام کرے گی جبکہ گندم کی فصل کی بوائی سے پہلے پیداوار میں فی ایکڑ یقینی اضافے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ زرعی مداخل پر حکومت کی طرف سے سبسڈی کسانوں تک پہنچے ۔ زرعی منصوبہ بندی کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے ، کسانوں کو زراعت کے بین الاقوامی سطح پر رائج جدید طریقہ کار سے روشناس کروانے کیلئے جامع آگاہی مہم چلائی جائے۔
اجلاس میں آئندہ گندم، کپاس اور خودنی تیل کی پیداوار کیلئے اقدامات، کسانوں کو کم لاگت پر جدید مشینری، یوریا اور ڈی اے پی پر سبسڈی، متوقع پیداوار اور در آمد، معیاری بیج، پانی کے بہتر استعمال اور کسانوں کو بروقت قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں ۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتوں کو ان سفارشات میں سے آئندہ فصل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحاتی پلان مرتب کریں۔
پاکستان
گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا
لاہور:پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا، ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ نے دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گجرات کو ڈویژن قرار دینے کی منظوری دے دی ہے جس پر پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
ضلع گجرات اس سے پہلے گوجرانوالہ ڈویژن کا حصہ تھا، پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کے بعد پنجاب میں ڈویژنز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بھی گجرات کو قرار دے دیا گیا ہے، ڈویژن میں 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاالدین اور حافظ آباد شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے رہنما مسلم لیگ ق مونس الٰہی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ گجرات پنجاب کی 10ویں ڈویژن بن گیا ہے۔
گجرات پنجاب کی 10ویں ڈویژن بن گیا، الحمداللہ! پاکستان کا درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کا سب سے بڑا ھب اور ذراعت کا اہم ترین مرکز اب ترقی کی نئی راہوں پر بھرپور رفتار سے آگے بڑھے گا، انشاءاللہ! #GujratDivision pic.twitter.com/iFcXPLhEOZ
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 18, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کا سب سے بڑا ہب اور ذراعت کا اہم ترین مرکز اب ترقی کی نئی راہوں پر بھرپور رفتار سے آگے بڑھے گا۔
پاکستان
تحریک انصاف نے ملک گیر جلسوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: تحریک انصاف نے ملک گیر جلسوں کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ملک کے 17 شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 21 اگست بروز اتوار راولپنڈی، 24 اگست بروز بدھ ہری پور، 26 اگست بروز جمعہ کراچی، 27 اگست بروز ہفتہ سکھر، 28 اگست اتوار کو عمران خان پشاور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔
علاوہ ازیں 29 اگست بروز پیر کو جہلم، 31 اگست بروز بدھ کو اٹک، یکم ستمبر بروز جمعرات سرگودھا، 2 ستمبر بروز جمعہ گجرات، 3 ستمبر بروز ہفتہ بھاولپور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
شیڈول کے مطابق سابق وزیراعظم 7 ستمبر کو بہاولنگر، 8 ستمبر کو ملتان، 9 ستمبر کو شیخوپورہ، 10 ستمبر کو گجرانوالہ اور 11 ستمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے مطابق کراچی میں ہونے والا 19 اگست کا جلسہ شدید بارشوں کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلوچستان:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ کیجانب سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری
-
پاکستان 2 دن پہلے
25 مئی کوخاتون پہ پستول تاننے والا سب انسپکٹر نوکری سے برطرف
-
پاکستان ایک دن پہلے
اکتوبر میں تیل ،ڈالر اور بجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی:خرم دستگیر
-
پاکستان 2 دن پہلے
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا