جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف نے لندن میں پارٹی کی سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا 

لاہور:  ملک کی مو جودہ صورتحال  کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس  لندن میں طلب کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف نے لندن میں  پارٹی کی سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس  طلب کرلیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

نون لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کیلئے کل سے روانہ ہوگی ، وزیر اعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے ، ان کے ہمراہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ بھی موجود ہونگے ۔ 

 شہباز شریف آج برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260 کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہبازشریف ایک روز قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔ 

اجلاس کل نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے دفتر میں ہوگا ۔   شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ خرم دستگیر، احسن اقبال، سعد رفیق،  اور مریم اورنگزیب بھی  اجلاس میں شریک ہونگے ۔ 

 

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارزوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیا ندیم کے ساتھ نکاح کر لیا

نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارزوہاب خان  نے ٹک ٹاکر وانیا ندیم کے ساتھ نکاح کر لیا

پاکستانی نوجوان اداکار و ماڈل زوہاب خان ٹک ٹاکرو ادا کارہ وانیا ندیم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zuhab Khan (@zuhab.khan)

زوہاب خان نے دسمبر2023ء میں اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا ایک ماہ یا تین ماہ کے اندر شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

نکاح کی تقریب میں زوہاب خاں نے سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیا تھا ، جو ان پر بہت جچ رہا تھا۔ جبکہ وانیہ ندیم بھی سفید لہنگے میں انتہائی حسین اور دلکش لگ رہی تھیں۔

نکاح کی تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین انہیں مارکباد کے پیغامات دینے لگے اور اپنی نیک خواشات ان تک پہنچائیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے وہاب خان نے بطور چائلڈ اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں، اداکار نے اینی میٹڈ فلم تین بہادر میں بھی کام کیا ہے، ٹک ٹاکر وانیہ ندیم بھی اداکاری کا آغاز کر چکی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان کے نئے نامزد گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے نئے نامزد گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بلوچستان کے نئے نامزد گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے گورنر سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)، سیاسی شخصیات اور عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے 24ویں گورنر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 101 (اے) کے تحت سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کی منظوری دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll