اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت کی تبدیلی کی مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف جسٹس سے عدالتی کمیشن بنانے کا کہا ہے۔


تفصیلات کے مطبق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے حکومت کی تبدیلی کی مبینہ سازش کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کرنے پر زور دیا۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات اورسماعت کے لیے با اختیارعدالتی کمیشن قائم کریں۔
صدر مملکت نے خط میں کہا کہ عالمی سطح پر بھی سازشوں کی تصدیق عشروں بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے بعد ہوتی ہے،لمبے عرصے بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے تک ملکوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 10, 2022
صدر مملکت نے خط میں حکومت میں تبدیلی لانے کے لیے مبینہ سازش کی مکمل تحقیقات کرنے پر زور دیا۔ pic.twitter.com/TdKCMB3wzv
خط میں صدر پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ لو کے بیانات پر مبنی سائفرکی رپورٹ پڑھی جس میں خاص طور پرعدم اعتماد کی تحریک کا ذکر کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے 2 اجلاسوں میں توثیق کی گئی کہ یہ بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور صریح مداخلت کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالات و واقعات پر مبنی شواہد حاصل کرنے سے بھی معاملے کو انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے،عمران خان کا خط وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس کو بھیج رہا ہوں،چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات اور سماعت کے لیے با اختیار عدالتی کمیشن قائم کریں۔

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 5 hours ago
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 2 hours ago

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- an hour ago

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 2 hours ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 4 hours ago

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 5 hours ago

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- an hour ago

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 2 hours ago
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- 3 hours ago

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- an hour ago