عامر لیاقت سے خلع کا دعویٰ کرنے والی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔


پاکستان کے مشہور ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شئیر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانیہ خود کو عامر لیاقت کے چنگل سے آزاد کرانے پر مطمئن دکھائی دے رہی ہے اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شعر پر لپسنگ کررہی ہیں۔
نئی ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ‘ پروفائل’ سے عامر لیاقت کے ساتھ تصویر تو ہٹا دو۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ، ان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عامر لیاقت نشہ کرتا، مجھے مارتا ،کھانا بھی وقت پر نہیں دیتا تھا اور ایک کمرے میں بند کرکے رکھا تھا، عامر لیاقت نشے کا عادی ہے اور مجھے گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
علاوہ ازیں دانیہ کی والدہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ عامر لیاقت افواہیں پھیلانا بند کریں، عامر لیاقت نے تصویر شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ دانیہ کے دوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات ہیں تو یہ غلط ہے، یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے اس کو بھی عامر نے دھمکیاں اور گالیاں دیں ہیں اور یہ دانیہ کا بھائی ہے اس سے 2 سال چھوٹا ہے، ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں بس عزت چاہیے اور اگر عامر لیاقت عزت والا ہوتا تو اس کا ہر ظلم برداشت کرتے، اور یہ کیس بھی نہ کرتے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی دانیہ کے خلاف آخری حد تک کورٹ میں کارروائی جاری رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 16 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 15 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago


.jpeg&w=3840&q=75)




