جہلم:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فوج ہی پاکستان کواکٹھارکھ رہی ہے دوسراپی ٹی آئی وفاقی جماعت ہے جو پاکستان کومتحدرکھ رہی ہے۔

جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب میر جعفر نے سراج الدولہ سے غداری کی تو انگریزوں نے میر جعفر کو اوپر بٹھا دیا،اب شہبازشریف کو پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے،اسی لیے اسے میر جعفر کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک سے باہر جاتا ہے تو فوج کو برا بھلا کہتا ہے اور چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتا ہے،شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج مخالف تقاریر کررہا ہے،اس کی اجازت نہیں دیں گے، شہبازشریف شرم کرو،کچھ تو شرم کرو،میری ساری جائیداد پاکستان میں ہے اورتم کہتےہوعمران خان فوج کے خلاف بات کر رہا ہے، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے، میرانام ای سی ایل پرڈال دیں میں پاکستان سےباہرجانا ہی نہیں چاہتا۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہبازشریف نے آتے ہی مودی سے دوستی کرنے کی بات کی کیونکہ جو انہیں لائے ہیں،انہوں نے انہیں دوستی کرنے کا حکم دیا ہے، میں مودی کو دہشتگرد کہتا تھا اور دو ٹوک کہتا تھا کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دو گے تب تک تمہارے ساتھ دوستی نہیں ہوسکتی، مودی نے کہا کہ پاکستان کا سپہ سالار جنرل راحیل شریف دہشتگرد ہے لیکن نواز شریف ہمارا دوست ہے،میرے دور میں مودی نے پاکستان کے آرمی چیف کو دہشتگرد کیوں نہیں کہا، اس کی جرات نہیں ہوئی کہ پاکستان کی فوج پر بات کرے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف مودی کے بوٹ پالش کرنے بھارت گیا تو مودی کے ڈر سے کشمیری حریت رہنماؤں سے نہیں ملا، نوازشریف دفتر خارجہ کو کہا کرتا تھا کہ بھارت پر تنقید نہیں کرنی،ڈان لیکس میں بھارت کو پیغام دیا کہ میں تو آپ سے دوستی کرنا چاہتا ہوں لیکن پاکستان کی فوج ایسا نہیں چاہتی۔ بھارت نے دنیا بھرمیں 600 جعلی میڈیا ہاؤسز بنائے جن کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا تھا،جعلی میڈیا ہاؤسز کےای یوڈس انفو نے پاک فوج اورعمران خان کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے روس کے صدر سے بات کی کہ پاکستان میں مہنگائی ہے،وہ ہمیں 30 فیصد کم قیمت پر تیل اور گندم دینے پر تیار تھا،شہبازشریف تم میں اتنی جرات ہے کہ تم روس سے 30 فیصد کم قیمت پر پیٹرول،ڈیزل اور گندم خریدو۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا کہ ہم بھکاری ہیں،میرا سوال ہے کہ اس ملک کو اس حالت تک کون لایا؟30 سال حکمرانی کس نے کی؟ میں نے ساڑھے 3 برس حکمرانی کی،30 سال تو پاکستان پر 2 خاندان حکمرانی کرتے رہے،دونوں خاندان اور ان کے بچے تو ارب پتی بن گئے لیکن ملک مقروض ہوگیا۔ میں نے 20 سال کرکٹ کھیلی،پیسہ بنایا اور سب کچھ بیچ کر پاکستان لایا، میرا سب کچھ پاکستان ہے،میرا جینا مرنا اسی ملک کے ساتھ ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 10 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 5 hours ago



