پاکستان
سیالکوٹ : پی ٹی آئی کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درخواست میں سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی، مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کوئی اور متبادل جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی برادری سراپا احتجاج ہے، جس سے امن و امان کا خطرہ ہے۔
تجارت
سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

سری لنکن پیٹرولیم اور گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ پیٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایک لیٹر پیٹرول پاکستانی 318 روپے اور ڈیزل 266 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ سری لنکا کا ایک روپیہ پاکستان کے 58 پیسے کے برابر ہے۔دوسری جانب سری لنکا میں غذائی بحران شدید تر ہونے کے باعث فوج کاشتکاری مہم میں حصہ لے گی جس کے تحت 1500 ایکڑ بنجر زمین کو غذائی پیداوار بڑھانے کے لیے قابلِ کاشت بنایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن آرمی نے جمعرات کو گرین ایگریکلچر اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے جو ملک کے فوڈ سیکیورٹی پروگرام پر عمل درآمد کرے گی۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں جاری بدترین معاشی بحران کی وجہ سے غذا، ادویات، گھریلو گیس، ایندھن اور درجنوں اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
کھیل
آئی سی یو میں داخل ظہیر عباس کی حالت بہتر ہونے لگی
لندن: انتہائی نگہداشت وارڈمیں داخل پاکستان کےمعروف سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کی طبعیت میں بہتری آنے لگی ہے۔

ظہیر عباس کی اہلیہ ثمینہ عباس نے نجی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کے لیے ظہیر جو آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے، ظہیر عباس دبئی میں کورونا کا شکار ہوئے تھے، پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر گزشتہ اتوار لندن منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، ڈاکٹرز نے بہتر نگہداشت کے لیے انہیں ابھی تک آئی سی یو میں ہی رکھا ہوا ہے، ضرورت پڑنے پر دوسرے اسپتال منتقلی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔
علاقائی
پی پی کے غنڈوں نے حملہ کرکے ہمارے کارکن کو شہید کردیا :عمران اسماعیل
کراچی:سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹنڈوآدم میں پی پی کے غنڈوں نے حملہ کرکے ہمارے کارکن کو شہید کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹنڈوآدم میں قیصر خان نامی ہمارے کارکن پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے حملہ کر کے اسے شہید کردیا ہے۔
انہوں نے قیصر خان کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اس قتل کا جواب دینا ہوگا، اقتدار کے لیے لاشیں گرانے والے اپنے دھندے سے باز نہیں آئیں گے۔
ٹنڈوآدم میں ہمارے کارکن قیصر خان پر پی پی کے غنڈوں نے حملہ کرکے انہیں شہید کردیا ہے پی پی کو اس قتل کا جواب دینا ہوگا اقتدار کے لیے لاشیں گرانے والے اپنے دھندے سے باز نہیں آئیں گے، میں قیصر خان کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کرتا ہوں
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) June 26, 2022
اس سے قبل رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ٹنڈو آدم میں پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو شہید کردیا گیا ہے، انتخابات میں دھاندلی کے لیے سرعام خون ریزی کروائی جا رہی ہے۔
انتخابات میں دھاندلی کے لئے سرعام خون ریزی کروائی جارہی ہے۔ PTI کارکن کو شہید کردیا گیا ہے https://t.co/gJJ5zV2MOQ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 26, 2022
-
پاکستان 2 دن پہلے
مفتاح اسماعیل کو فارغ کر کے اسحاق ڈار کو لایا جا رہا ہے، شہباز گل نے بڑا دعویٰ کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے بالائی علاقوں میں 30 جون سے بارشوں کی پیش گوئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
مہنگائی بے قابو، آٹے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
آئندہ ماہ سے مرحلہ وار مہنگی ہونے والی بجلی کی فی یونٹ نئی قیمت بتادی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسٹیٹ بینک نے چین سے ملنے والے قرض کی منتقلی کی تصدیق کر دی