جی این این سوشل

تجارت

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کیلئے سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی اوسط قیمت  6.22 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد نئی قیمت 21.83 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 6.87 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 23.78 ڈالرز ہوگی۔

پاکستان

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان  نے کہا کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بےنقاب کیا ، جب تک جج انصاف کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، جج افتخار چودھری کے ساتھ کھڑے ہوئے آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہےگا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے یہ کیس چلایا جا رہا ہے،انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر کی نو کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی کمپنی نے داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کمپنی نے  داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر  بھی کام روک  دیا

داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کر دیا ہے تاہم خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر چینی باشندے تاحال کام کر رہے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم میں 500 کے قریب چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں جبکہ مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو بشام میں شاہراہ قراقرم پر بارود سے بھری بس ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے پانچ چینی انجینئر ہلاک ہو گئے تھے۔

منصوبے پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔اپر کوہستان ضلع میں 4 ہزار 320 میگاواٹ کے داسو ڈیم پر تقریباً 741 چینی اور 6 ہزار مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے بھی تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں 500 کے قریب چینی شہری مصروف ہیں تاہم ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہے۔ 6 ہزار مقامی لوگ ڈیم پر کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی جس کے نتیجے میں چینی کارکنوں کی واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پن بجلی کی پیداوار کے ذریعے 4 ہزار 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

مہمند ڈیم کے جنرل منیجر عاصم رؤف نے بتایا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا۔ چینیوں نے منصوبے کے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ سائٹ پر کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار سٹریٹجک سٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور طراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر 2ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینئر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll