جی این این سوشل

پاکستان

کسی شک میں نہ رہیں ،آج ہر صورت سیالکوٹ جارہا ہو ں : عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی شک  میں نہ رہیں، میں آج  ہر صورت سیالکوٹ جا رہا ہوں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کسی شک میں نہ رہیں  ،آج  ہر صورت  سیالکوٹ جارہا ہو ں : عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور  سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ جلسے سے متعلق سوشل میڈیا پر  بیان جاری کیا ہے۔ 

عمران خان  نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ  امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں ہماری قیادت اور ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے، مجرموں کا یہ ٹولہ ضمانت پر ہے۔

انہوں  نے مزید کہا ہے کہ  لندن میں بیٹھے مجرم نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں۔

 

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری  کا اس بار ے کہنا تھا کہ آج پورا سیالکوٹ ہی جلسہ گاہ ہو گا، عمران خان ساڑھے 6 بجے تک سیالکوٹ پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں ، باڑ یا کنٹینر لگانے سے عوام کے سمندر کو نہیں روکا جا سکتا،گر کہیں روکا گیا تو پھر ایک نہیں پچاس جلسے ہونگے۔ 

پاکستان

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

 یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا،  یاسمین راشد کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ،  ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شدت ذیادہ ہونے کی شکایت ہے ۔

یاد رہے کہ انہوں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف ج متین گورک کی ملاقات

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف ج متین گورک کی ملاقات

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے مضبوط باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع

پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت  میں کمی واقع

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی  جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ دنوں  کشیدگی کے سبب سپلائی پر بڑھتے خدشات کی وجہ سے بدھ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

برینٹ فیوچر کی قیمت 56 سینٹس یا 0.62 فیصد کم ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی بیرل 89 اعشاریہ 46 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 63 سینٹ، یا 0.74 فیصد گر کر 84.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll