لاہور : ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی سورج سوا نیزے پر چلا گیا، گرم لو کے تھپیڑوں سے شہری بلبلا اٹھے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔


جی این این کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں سورج آگ برسانے لگا ، شہر کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک پہنچ گیا ، شہرمیں گرم لو چلنے لگی جس سے شہریوں کو آنکھوں اور جلد پر جلن محسوس ہونے لگی۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کردی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔
طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ شہری بلاوجہ باہر نکلنے سے گریز کریں، باہر نکلنے کی صورت میں گیلا کپڑا سر پر رکھیں، پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ اور بار بار کریں۔
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایات پر موجودہ ہیٹ ویو کے پیش نظر واسا لاہور نے شہر بھر میں واٹر ٹینکرز کھڑے کر دیے گئے۔
واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کے مختلف مقامات پر واسا لاہور کی طرف سے پینے کاصاف پانی بذریعہ واٹر ٹینکر فراہم کر دیا گیا ہے۔ تمام ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں پانی کی قلت والے تمام علاقوں میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔
تمام ایس ڈی او ز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جہاں پانی کی قلت ہووہاں ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں ۔عوامی شکایات کے ازالہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 15 گھنٹے قبل

حکومت نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا
- 3 گھنٹے قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی مودی کو وارننگ
- 3 گھنٹے قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 2 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 14 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- ایک گھنٹہ قبل