Advertisement

شیخ محمد بن زاید النہیان یو اے ای کے صدر منتخب

دبئی : شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے  صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 14th 2022, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شیخ محمد بن زاید النہیان یو اے ای کے صدر منتخب

خلیجی میڈیا کے مطابق  متحدہ عرب امارات کی  سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

شیخ محمد بن زاید النہیان  متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال  کی مدت تک کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں ،61سالہ   شیخ محمد بن زاید ،خلیفہ بن زاید النہیان کے چھوٹے بھائی ہیں اور ان کے انتقال کے بعد انہیں صدر منتخب کیاگیا ہے ۔ 

 ولی عہد اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان ابوظبی کے 17 ویں حکمران  ہوں گے  ۔ 

Advertisement