Advertisement
پاکستان

عمران خان نے ٹوئٹ بھی کر دیا تو سب ریزہ ریزہ ہو جائے گا، حماد اظہر

زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے تھے اور بڑے درجے کی صنعت 10 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 14 2022، 9:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان نے ٹوئٹ بھی کر دیا تو سب ریزہ ریزہ ہو جائے گا، حماد اظہر

اسلام آباد: سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے ایک ٹوئٹ بھی کر دیا تو سب ریزہ ریزہ ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے یہاں پر تحریر اسکوائر کا منظر آپ کے سامنے آئے اور انہیں بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔ پاکستان کے اداروں کو بھی اس وقت انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے تھے اور بڑے درجے کی صنعت 10 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی تھی۔ تمام اداروں کا پاکستان کی سیاست میں عمل رہا ہے اور یہ حقیقت ہے۔ این آر او تھری کی تیاری کی جا رہی ہے لیکن ہم اکیلے نہیں اور قوم ہمارے ساتھ ہے۔

Advertisement