Advertisement
پاکستان

امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں:فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ:رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،آج سیالکوٹ میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 15 2022، 12:13 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں:فردوس عاشق اعوان

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ واقعہ میں تحریک انصاف کے کارکنان کی مزاحمت کو قوم کی بیداری سے تعبیر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ آج سیالکوٹ کے غیور عوام نے فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے سامنے سینہ سپر ہو کر ثابت کردیا ہے کہ قوم بیدار ہوچکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، تحریک انصاف کا آج سیالکوٹ میں تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔

اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گا،اسلام آباد لانگ مارچ میں امپورٹڈ حکومت کو آخری دھکا دیں گے۔

Advertisement
Advertisement