Advertisement
پاکستان

این اے 249 ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق سماعت :پی پی کے قادر مندوخیل پیش

کراچی: این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت میں پی پی کےقادر مندوخیل پیش ہوئے، درخواست گزار مفتاح اسماعیل پیش نہ ہوسکے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 15 2022، 12:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
این اے 249 ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق سماعت :پی پی کے قادر مندوخیل پیش

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل پیش جبکہ درخواست گزار مسلم لیگ کے رہنماء مفتاح اسماعیل پیش نہ ہوسکے۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق اس قادر مندوخیل نے بتایا کہ مجھے قومی اسمبلی کے ذریعے نوٹس موصول ہوا تھا، اور تاحال درخواست کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس پر الیکشن ٹریبونل نے قادر مندوخیل کو درخواست کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

قادر مندوخیل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ن لیک والے ایک طرف ہماری اتحادی ہیں،دوسری طرف بوگس دندھالی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے،این اے 249 سے پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement